|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی میر بلال خان عمرانی میر سبزل خان رند شان ثاقب ابڑو نے دیگر ڈیرہ مراد جمالی میں قائد جمہوریت شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92سالگرہ کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نیب کی دھکمیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتاہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی مسائل حل کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے ناکام ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت بھی پی ٹی آئی کے نقشدم پر چل رہی ہے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے نوجوان پریشان ہو چکے ہیں میرٹ کرنے کے بجائے اپنے عزیزواقارب رشتے داروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

مجبورا بلوچستان ہائی کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی ہے اس کے باوجود چیف سیکریڑی نے نہ تو سیکریڑی تبدیل کیئے ہیں اور نہ ہی وزراء کے خلاف وزیراعلی بلوچستان نے ایکشن لیا ہے انہوں نے کہاکہ جب عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیر جمہوری افراد کو رات کی تاریکی میں پارلیمنٹ میں لایا جائے گا وہ عوام کے مفادات میں کرنے کے بجائے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت کے خلاف عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے بہت جلد عوام تابوت کو آخری کیل لاگر بوریا بستر گول کردیں گے۔