|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2020

 کراچی: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ کا پلیٹ چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان لائرز بی کرکٹ ٹیم نے ساتویں لائرز ورلڈ کپ کا پلیٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں بھارت کو24 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا، میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے، عاطف بیگ نے49 گیندوں پر سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جب کہ دیگر تمام بیٹسمینوں نے بھی دہرے ہندسوں میں رنز بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔

 

پاکستان ٹیم کے 192 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نجیب جمالی اور محمد علی لاکھانی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، حسن مرزا نے 2 اور کپتان سلیمان ہدیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے حریف پر دباؤ بڑھایا، محمد نجیب جمالی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔