گوادر: گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹر مینل کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسقط اومان کے صحار بندرگاہ سے بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بند رگاہ پر لنگر انداز۔ گوادر بندرگاہ پا کستا ن اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے۔
ایل پی جی گیس ٹر مینل کے قیام سے معاشی سر گر میوں کو فروغ حاصل اور علاقے کے لوگوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پید ا ہونگے۔ ایل پی جی گیس ٹر مینل کے افتتاحی تقر یب سے چائنا کے قونصل جنرل مسڑ لی، جی پی اے گوادر کے چیئر مین نصیر کاشانی، چائنا پورٹ اینڈ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤ ژنگ اور القاسم ایل پی جی گیس ٹر مینل کے سی ای او قاسم بشیر کا افتتاحی تقر یب سے خطاب۔ گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح ہوگیا ہے اس موقع پر مسقط اومان سے کے صحار بندرگاہ سے ایک GAS ESCO نامی بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
ٹرمینل کاافتتاح چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی نے چیئر مین جی پی اے گوادر نصیر کاشانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم اور پا کستان نیوی کے کموسٹ کموڈور سید فیصل شاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ ٹر مینل کے افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی، جی پی اے گوادر کے چیئر مین نصیر کاشانی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤژنگ اور القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کے سی ای او قاسم بشیر نے کہا کہ آج کادن ایک تاریخی دن ہے کیونکہ گوادر بندرگاہ نے ایک اور کامیابی سرکرلی ہے گوادر بندرگاہ پا کستان اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے اور عنقر یب یہاں پر تجارتی سر گرمیاں شروع ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ گیس ٹرمینل کے قیام کے بعد یہاں پر معاشی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع پید اہونگے جبکہ گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ اور پا ور پلانٹ کے منصوبے بھی اہمیت کے حامل ہیں یہ منصوبے نہ صرف گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرینگے بلکہ اس روزگار کے نئے در کھلینگے جس کا براہ راست فاعدہ یہاں کے مقامی لوگوں کو ملے گا۔
تقر یب میں کموڈور سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم، سابقہ ضلع ناظم بابو گلاب، کموڈور اکبر نقی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر بھی شر یک تھے۔