خضدار : کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوام کی فلاح و بہود کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کی جائے تحصیل مولہ کے سیاحتی مقام مولہ چٹوک میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سب تحصیل مولہ کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کے دوران کیاکمشنر قلات نے مولہ میں متعدد تعلیمی اداروں اورمراکز صحت کا بھی معائنہ کیا تعلیمی اداروں اور طبی مراکز میں عملے کی غیر حاضری ہر برہمی کا اظہار دورے کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئرمواصلات و تعمیرات قلات ڈویژن فیض محسن بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوناتی اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد بلوچ اسسٹنٹ انجینیئر کاشف بلوچ نائب تحصیلدار مولہ فدا احمد لیویز انچارج نور احمد موسیانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر قلات ڈویژن نے مولہ میں خرزان ہتاچی ہیرو حسوئی آر ایچ سی خرزان اور ریسٹ ہاؤس چٹوک کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئرعبدالواحد بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ مولہ میں پرائمری اسکول اور بنیادی مراکز صحت و مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری کی ہدایت کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم ہو کہ کن کن اسکیموں میں کیا خامیاں ہیں یا اب تک نا مکمل ہیں اسلیئے متعلقہ حکام اپنی نگرانی میں زیر تعمیر ترقیاتی اسکیمات کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرائیں تاکہ دیہی علاقہ کے عوام ان سے برقت استفادہ حاصل کر سکیں اس سلسلے میں کوئی سستی و کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
کمشنر قلات ڈویژن نے آرایچ سی خرزان کے دورہ کے موقع پر کہا کہ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مراکز صحت خرزان میں عوام کو دیئے گئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کیا دورہ حسوئی مولہ کے دوران علاقہ کے معززین و معتبرین نے کمشنر قلات ڈویژن کو بتایا کہ گرلز اسکول اور مراکز صحت کافی عرصہ سے بند ہیں اور مڈل اسکول حسوئی کے چند اساتذہ اکثر غیر حاضر رہتے ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں۔
وصول کرتے ہیں جبکہ عوام اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کمشنر قلات ڈویژن نے محکمہ صحت و تعلیم کے متعلقہ آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ یہاں قائم مراکز صحت و مراکز تعلیم کا ماہانہ دورہ کریں اور ان کے حوالے سے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اس کے علاوہ کمشنر قلات دویژن نے مولہ کے سیاحتی مقام چٹوک میں زیر تعمیر ریسٹ ہاؤس کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ چٹوک ریسٹ ہاؤس کو جلد مکمل کیا جائے اور پرانے ریسٹ ہاؤس میں جدید سہولیات اور چاردیواری کی تعمیر کے لئے ایس ای بی اینڈآر فیض محسن کو پی سی ون بنانے کی ہدایت کی کمشنر قلات ڈویژن نے بتایا کہ مولہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ریسٹ ہاؤس سمیت تمام بنیادی ضرویات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملک بھر سے سیاح دلکش حسین وادی مولہ کا رخ کریں۔
اس حوالے سے انہوں نے مولہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے حفاظتی امورو دیگر اہم ضروریات کا خاص خیال رکھیں اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں کمشنر قلات دویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی و چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن فضیل اصغر دیہی علاقوں کے تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہیں بہت جلد وادی مولہ میں عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیداہونگے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگی۔