نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی کے جانب سے کلی سیر شاہ سردار نصیر احمد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی، سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ،سابق رکن مرکزی کمیٹی حاجی سرور مینگل،سابق ڈسٹرکٹ ممبر سردارزادہ علی جان مینگل راشن، خیمے،کمبل و دیگر اشیاء ضروریات زندگی تقسیم کیئے، اس موقع پر متاثرین نے بی این پی کے مرکزی رہنماوں اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہاکہ اگرچہ ڈپٹی کمشنر کے جانب سے متاثرین کو بروقت ریلیف اور امداد دی گئی ہے تاہم متاثرین کے املاک،مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ادارے،پی ڈی ایم اے اور این جی اوز متاثرین کے مدد کے لئے آگے بڑھیں اور ان متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کریں۔
شدید سردی میں متاثرین بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں نہ صرف کلی سیرشاہ بلکہ پورے ضلع میں جن دیہاتوں کو سیلابی ریلوں و بارشوں سے نقصان پہنچا ہے انکی فوری امداد اور نقصانات کا ازالہ یقینی بنائیں اس موقع پر لیویز دافعدار فرمان مینگل،سماجی رہنما نذیر مینگل، سابق ضلع کونسل ممبر سردار زدہ شبیر مینگل ودیگر موجودتھے۔