|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی فخر کرتی ہے الیکشن 2018میں جو مشن شروع کیا تھا اس کے ثمرات بلوچستان کے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

بلوچستان کے ان ماؤں بہنوں کی دکھ کی آنسوؤں کو خوشی میں بدل دیا ہے اور یہ کافی نہیں ہے ہمارا نعرہ ہے ”نوجوان دو ووٹ لو“ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی روز اول سے جب سے 2018کے الیکشن ہوئے اس کے بعد دیگر پارٹیاں وزارتوں اور حکومت سازی کی دوڑ میں لگے ہوئے تھے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے لاپتہ افراد کی ایک لسٹ ترتیب دی جس میں 5ہزار کے قریب لاپتہ ا فراد تھے اس لسٹ کو اسلام آبادلیکر چلے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرے گا بلوچستان نیشنل پارٹی ان کی حکومت سازی میں ساتھ دینگے اور جو 6نکات پیش کئے تھے اس میں سر فہرست لاپتہ افراد کی بازیابی ہے جن کے گھر والے انتظار میں تھے اور پریشانی میں مبتلا تھے بلوچستان کے عوام کی پریشانی بلوچستان نیشنل پارٹی کی پریشانی ہے مرکزی حکومت کو جلد ہی ہماری مدد کی ضرورت پڑی ہم اپنے مطالبات ہمیشہ رکھتے تھے ہمارے نوجوان دو اور ووٹ لے لو یہ انتہائی خوشی کی بات ہے۔

لاپتہ افراد بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہد سے اپنے گھر پہنچ رہے ہیں اور ہم فخر کرتے ہیں کہ الیکشن 2018میں جو مشن شروع کیاتھا اس کے ثمرات بلوچستان کے عوام کے سامنے آرہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ان ماؤں کی دکھ کی آنسوؤں کو خوشی میں بدلنے میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور یہ کافی نہیں ہے باقی لاپتہ افراد کو بھی جلد از جلد بازیاب کرے اور آخری لا پتہ شخص تک بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گا۔