ماشکیل: بلوچستان کے ضلع واشک کے پاک ایران سرحدی تحصیل ماشکیل کا زمینی راستے ملک کے دیگر شہروں سے کٹ گئے علاقے میں اشیائے خوردنوش کی شدید قلت کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ایرانی بجلی ٹرانسمیشن کے مین لائن کے آٹھ کھمبے گرنے کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے۔
معروف خشک جھیل ہامون ماشکیل سیلابی ریلے کی وجہ سے بھر گیا،دوسری جانب ایران (روتک) کی طرف سے آنیوالے ریلے کی آمد نے باقی تمام کچے راستے بند کرکے رہی سہی کسر نکال دی،پورے علاقے میں اشیائے خوردنوش کی شدید قلت کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا،خدانخواستہ کسی بھی ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں علاقے کے لوگوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی راستے مسدود ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازین طوفانی بارشوں اور تیز ہواوں کے باعث ایران کی طرف سے آنیوالے بجلی ٹرانسمیشن کے مین لائن کے آٹھ کھمبے گرنے کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے جسکی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اہلیان ماشکیل نے وفاقی و صوبائی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل کی ہیں۔