|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2020

حب: صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو نے کہاہیکہ لیویز فورس کو آرمی ٹریننگ دے رہی ہے، اور اسے بہتر بناے کے لئے جدید اسلحہ و دیگر سامان بھی خریدے جاررہے ہیں اور لیویز میں انٹیلینجس کا الگ شعبہ بھی قائم کیا جارہا ہے وفاقی لیویز کے متعلق صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی لیویز کی تعیناتی سی پیک روٹ پر ہوگا جس سے امن و امان قائم ہوگی اور لوگوں کو روز گار بھی ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار کا صوبائی وزیر داخلہ نے حب میں تعزیت کے موقع پر نمائندہ آزادی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائی کرکے خوراک گرم کپڑے، بستر اوردیگر ضروری اشیا پہنچادی گئی ہے ریسکیو آپریشن اور امدادی سامان پہنچانے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کا ہیلی کاپٹر زیراستعمال رہا جس سے کافی مدد ملی۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے مشینری و دیگر ضروری سامان خریدا جا رہا ہے جن کی ٹینڈر بھی ہوچکی ہے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر کی خریداری بھی ہماری تجاویز میں شامل ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لیویز میں ماضی کی نسبت بہتری آئی ہے،لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ برفباری اوربارشوں سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرکے تمام علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کردیاگیا ہے، پی ڈی ایم اے ماضی سے زیادہ سرگرم ہے اسے جدید خطوط سے استوار کرنے کے لیئے جدید مشینری خرید رہے ہیں ہیلی کاپٹر خریداری بھی زیرغور ہے، لیویز ایک مثالی فورس ہے جسے سہولیات فراہم کررہے ہیں پی ڈی ایم اے ماضی سے زیادہ سرگرم ہے اور بہتر کام کررہی ہے، پی ڈی ایم اے، سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں نے حالیہ برفباری اور بارش سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے اور زمینی رابطہ بحال کرنے میں بھرپور کردار اداکیا۔

Trackbacks/Pingbacks

  1.  فورس کو آرمی ٹریننگ دے رہی ہے’ضیاء لانگو – روزنامہ آزادی | Daily Azadi, Quetta - Republican News

Comments are closed.