|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2020

کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو اوراراکین بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل،احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ ممبر الیکشن کمیشن بنا یا بلوچستان کا حق تھا جمہوری انداز میں ادارے بحال ہورہے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے دیگر سیاسی فیصلے اگر کئے جائے تو بلوچستان سمیت ملک کے مشکلات کافی حد تک حل ہوسکتے ہیں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاہ محمد جتوئی ایک اچھے وکیل ہے میں سمجھتا ہوں ان کی تقرری ایک خوش آئند بات ہے اور مبارکباد دیتا ہوں میری دعا ہے کہ شاہ محمد جتوئی الیکشن کمیشن کے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرینگے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ یہ جوآئینی اورقانونی معاملہ جوا ٓج حل ہوگیا ہے باقی پارٹی سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوا ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس 2تاریخ کو ہوگیا شاہ محمد جتوئی ممبر الیکشن کمیشن آف بلوچستان بننا یہ بلوچستان کا حق تھا جو ڈیڈھ لاک بنا تھا وہ بھی ختم ہوا یہ بلوچستان کیلئے نیک شگون ہے جمہوری انداز میں ادارے بحال ہورہے ہیں۔

اسی طرح کے اور دیگر سیاسی فیصلے کئے جائے تو بلوچستان سمیت ملک کے مشکلات کافی حد تک حل ہوسکتے ہیں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ دیر آیا درست آیا یہ ایک اچھا عمل ہے بلوچستان کے عوام انتظار میں تھے اور یہ آئینی اورقانونی بحران سا بن گیا تھا جب ساری سیاسی جماعتیں متفق ہوئیں اور پارلیمانی جماعتوں میں فیصلہ کیا ہے۔

یہ جمہوری عمل کیلئے نیک شگون ہے میں بحیثیت سیاسی کارکن مجھے خوشی ہوا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں جوالیکشن کمیشن کے معاملات کو شاہ محمد جتوئی خوش اسلوبی سے حل کرینگے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے یہ معاملہ چل رہا تھا آج حل ہوگیا ہے اور یہ اچھی بات ہے بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی ممبر بن گئے ہے باقی ہماری پارٹی پالیسی کا بیان جلد آجائے گا۔