|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2020

پسنی/گوادر : پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی پسنی آمد،غیرفحال پسنی فش ہاربر کا دورہ،ہاربر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

گوادر لسبیلہ سے منتخب ایم این اے محمداسلم بھوتانی اور گوادر سے بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کمیٹی کے ارکان کو پسنی فش ہاربر اور یہاں کے ماہی گیروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر سی پیک کمیٹی کے چئیرمین شیرعلی ارباب نے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر جس سے لاکھوں ماہی گیروں کا زریعہ معاش منسلک ہے کو فحال کرنے اور علاقے میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورہ گوادر کا مقصد عوام سے ملنا انکا مسائل سننا اور مسائل کا قریب سے مشاہدہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فائدے سب سے پہلے گوادر کے عوام کو ملنے چاہیے کیونکہ جب تک عام آدمی ترقی نہیں کریگا تو گوادر کی ترقی بھی مشکل ہے گوادر کے عوام اور انکے قریبی علاقوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی کمیٹی پسنی فش ہاربر کے مسلئے کو ایوان میں اٹھائے گی اس سلسلے میں زمہ دار افسران کو بلائینگے اور یہ جاننے کی کوشش کرینگے کہ وہ کونسے وجوہات اور رکاوٹیں ہیں جو پسنی فش ہاربر کی بحالی کے سامنے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دس فروری کو اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پسنی فش ہاربر کے مسلئے کو رکھینگے اور جو رکاوٹیں ہیں انکو دور کرنے کی کوشش کرینگے اور انشااللہ پسنی فش ہاربر کو بہت جلد فحال اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو بہت جلد دوبارہ شروع کرائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے لئے تمام ہسٹک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی یہاں کے لوگوں کے جو بھی مسائل اور مشکلات ہیں اسکو ایوان میں رکھیں گے اور انکی مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر ترقی ہوگی تو سب سے پہلے گوادر کے عوام اور پھر پورے پاکستان کی ترقی ہوگی اس موقع پر سابق نگران صوبائی وزیر سیدمنظورشاہ نے سی پیک کمیٹی کے چیئرمین کو پسنی فش ہاربر کے حوالے سے کمیٹی بتایا کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی میں مقامی تاجروں کی شراکت کو یقینی بنائیں پارلیمانی کمیٹی میں مہناز عزیز اکبر،مرتضی اوید،سجاد ملک عباسی،میر کبیر محمد شہی،زاہد اکرم درانی،حق نواز راجہ،ڈاکٹر افضال محمد،محمد اسلم بھوتانی،میر حمل کلمتی،صداقت علی عباسی،خان نور عالم،خالد نسیم اور ڈاکٹر وسیم شہزاد شامل تھے۔