|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2020

کوئٹہ:  سو ئی سدر ن گیس کمپنی کی جا نب سے غیر معیا ری گیس سپلا ئی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے گیس بغیر کیمیکل مکس کئے فراہم کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق سو ئی گیس کے کنو ؤں سے جب گیس صا ر فین کے استعما ل کیلئے سپلا ئی کی جا تی ہے تو اس میں کا ربن، سلفر پر مشتمل آئل ملا یا جا تا ہے جو ایک قطرہ فی سیکنڈ کی رفتار سے فراہم کی جانے والی گیس میں شامل ہوتا ہے۔

اس کیمیکل سے ایک طر ف گیس کا رنگ نظر آ تا ہے تو اس کے سا تھ گیس میں بو بھی ہو تی ہے مگر گز شتہ کئی ما ہ سے گیس ٹر انسمیشن اور ڈسٹری بیو شن کر نے والے اسٹاف نے کا ربن اور سلفر پر مشتمل آئل ملا ئے بغیر نا قص اور خطر نا ک گیس کی بر اہ راست تر سیل شر وع کر دی ہے جس کا سب سے بڑ ا نقصان یہ ہے کہ اگر گیس چلی جا ئے اور پھر اچا نک وا پس آ جائے تو اس با رے میں پتہ نہیں چلتا ذرائع کے مطابق آئل امریکہ سے درآمد کیا جاتا ہے جسکے ایک ڈرم کی مالیت 2لاکھ ہے جبکہ ایک ماہ میں ایسے چار ڈرم کی ضرورت پڑتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت بلوچستان میں سبی میں ایک کمپرسر نصب ہے جبکہ صوبے کے لئے کم از کم چار کمپرسرز کی ضرورت ہے دوسری جانب صوبے کو درکار پریشر 375پی ایس آئی ہے جبکہ فراہم صرف 270 پی ایس آئی کیا جارہا ہے