|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2020

خضدار: معروف سماجی رہنما ڈکٹر خلیل احمد بہلول نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی نور الدین چھٹہ،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر میر شہباز خان قلندرانی مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ڈاکٹر حضور بخش زہری،ارشاد غنی ایڈوکیٹ، بی این پی (عوامی)کے رہنماء صدام بلوچ کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

کہ سب تحصیل کرخ کے علاقے ٹنگو چھتہ تھون سڑک گزشتہ مون سون بابارشوں سے پورے علاقے سے زمینی رابطے منقطع ہے علاقے کے لوگ اناج و دیگر ضروریات زندگی نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی تاحال دوچار ہیں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو طبی مراکز تک مہنچانے سے قاصر ہیں مریض سسک سسک کر مر جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ہم نے صوبائی اور متعلقہ حکام کو متوجہ کرنے کے لیئے ایک پریس کانفرنس بھی کیا مقامی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلی بلوچستا سیکٹریٹ کو ایک درخواست دی جس کے نتیجے میں وہاں سے ایک لیٹر ضلعی انتظامیہ خضدار کو جاری کیا گیا۔

اس حوالے سے ہم ایک درخواست صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ہاں جمع کروائی اور کچھ با اختیا ر اداروں کو بھی پی ڈیایم اے کی جانب متوجہ کرنے کے لیئے کہا علاوہ ازیں میں خود ان کے ڈاکٹر خلیل احمد بہلول پی ڈی ایم اے دفتر پہنچ کر ان تمام خطو کتابت کا حوالہ دیاکہ مذکورہ علاقے کے لوگ کافی پریشان اور انکی زندگی کو خطرات لاحق ہیں مگر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے نہ صرف میری داد رسی کی بلکہ انہوں نے تو پہلے میرے ساتھ بد کلامی کی پھر انہوں نے مجھ پر جسمانی تشدد کیا۔

میں ایک تعلیم یافتہ محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ملازم ہوں امن پسند شہری ہوں لیکن ان کے اس رویے اور سلوک سے میں شدید کرب کا شکار ہوں میں وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر حکام سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور سربراہ پی ڈی ایم اے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے رہنما میر شہباز خان قلندرانی،صدام بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے