|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد بڑی تعداد بازیابی ہماری کامیابی ہے ماؤں بہنوں کے آنسو پونچھ رہے ہیں۔

بلوچ ماؤں‘ بہنوں کی خوشیاں ہی ہماری کامیابی ہے ہماری جدوجہد آخری لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے تک جاری رہے گی یہ بڑی کامیابی ہے کہ گوادر کے حوالے سے قانون سازی بلوچ ثقافت تہذیب و تمدن کی حفاظت کیلئے کی جائے گی آرڈیننس 2002ء میں ترمیم اور قانون سازی کے حوالے بل پیش کریں گے۔

ہماری دیگر چار نکات پر بھی پیش رفت ہو گی تو یہ ہماری جیت ہو گی پارٹی رہبر سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حقیقی موقف پیش کر کے ثابت کروایا کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ بلوچ و بلوچستانی عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان کے بحرانی حالات کے خاتمے کا سبب بنے گا بی این پی نے مراعات و مفادات کو نظر انداز کر کے نظریاتی فکری شعوری اور عوام کے امنگوں کے مطابق سیاست کی اور عوامی خدمت کو اپنا اشعار بنایا ہے ہماری جدوجہد عوام اور سرزمین کی خاطر ہے۔

ماضی میں لوگوں نے اقتدار کے حصول کیلئے سیاست کی ہم نے سیاسی بلوچستان کے حقوق کیلئے کی جس کیلئے ہم نے چھ نکات پیش کئے مخالفین کو ہماری سیاست ایک آنکھ نہیں بہا رہی پارٹی کی جدوجہد غیر متزلز انداز میں جاری ہے چھ نکات کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔