|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2020

حب: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں مصروف دن گزارا مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں،سیاسی وقبائلی شخصیات کی ٹی پارٹی میں شرکت تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں اپنی رہائشگاہ پر علاقہ معززین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور احکامات جاری کیئے۔

صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے علاقہ معززین سے گفتگو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدوجہد جا ری ہے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی،ہماری اولین مقصد ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل اور روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی ہے بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جارہی ہے شہریوں کو سیوریج لائن کی سہولت، گلیوں میں پختہ سڑکیں اور پانی کی سپلائی لائن سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ حب سمیت لسبیلہ اور بلوچستان کے تمام شہری علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات میسر ہوں وسائل کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو مکمل فعال اور مضبوط بنایا جا ئے گا سردار محمد صالح بھوتانی نے حب کی سیاسی و قبائلی شخصیت و سابق کونسلر محمد عثمان کوہ بلوچ اور معروف بلڈر پیرل کوہ بلو چ کی جانب سے انکے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔ٹی پا رٹی میں علا قائی معززین و معتبر ین سمیت علا قائی سر کر دہ شخصیات شریک ہو ئیں۔