|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2020

کوئٹہ :  کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں دو کمسن لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرنے اور مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کیچی بیگ عبدالحی نے بتایا کہ کیچی بیگ کے علاقے کلی کمالو کے ازبک بازار میں ایک شخص عبدالغفار کی منیاری کی دکان ہے دو کمسن بچیوں کے والدین نے تھانے آکر درخواست دی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ جب ان کی بچیاں دکان میں خریداری کے لئے گئیں تو ملزم ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

جس پر انہوں نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ازبک کی دوکان پر چھاپہ مارکر ملزم عبدالغفار کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم اور بچیوں کامیڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے۔