کوئٹہ : بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او وہ واحد طلباء تنظیم ہے جس نے روز اول سے لے آکر آج تک طلباء میں شعور پیدا کیا ہے نوجوانوں کو سیاسی حوالے سے تیار کیا ہے تاکہ ہر طالبعلم معاشرے میں موجود ہر ظلم و نا انصافی کا مقابلہ کرسکے سیاسی حوالے سے مضبوط نظریہ صرف اس نوجوان میں ہی ہے جسکی تربیت بلوچستان کی عظیم طلباء تنظیم بی ایس او سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء کو سیاسی شعور کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لئیے جدوجہد کرسکیں اور ہر ظلم کے خلاف بات کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان قیمتی معدنیات سے تو مالا مال صوبہ ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے طلباء دیگر صوبوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں لیکن باہر جاکر پڑھنا غریب طالبعلم کے لئیے نا ممکن ہے۔
بلوچستان میں منتخب نمائندوں کی جنگ صرف اپنے سیٹ بچانے کی اور محظ اسکیموں و وزارتوں تک محدود ہے حکومت کو چائیے کہ بلوچستان میں یونیورسٹیاں قائم کرے ان چیلنچز کا مقابلہ کرنے کے لئیے طلباء متحد ہوکر بی ایس او کے پلیٹ سے جڑ جائیں مزید انہوں نے کہا کہ بی ایس او کا ہر کارکن نڈر دلیر اور شعور یافتہ ہوتا ہے بی ایس او ہی بلوچستان کے نوجوانوں کی صحیح معنیٰ سیاسی تربیت کرنے کی ایک درسگاہ ہے۔