بیلہ: لسبیلہ وگوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی حب آمد، Kالیکٹرک ریجنل آفس کا دورہ اور حب شہر میں RCDشاہراہ کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا،Kالیکٹرک حکام نے لسبیلہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی اور NHAکے افسران نے سڑک کی مرمت کے کام کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ محمد اسلم بھو تا نی نے اپنے کیمپ آفس میں وفود سے ملاقات کی لوگوں کے مسائل سْنے اور مختلف علاقوں میں جاکر تعزیتیں کیں،آج ہفتہ کے روز اوتھل اور بیلہ کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے جمعہ کے روز حب آمد پر سوک سینٹر میں قائم Kالیکٹرک لسبیلہ کے ریجنل آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ایم این اے اسلم بھوتانی کو Kالیکٹرک ویسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ہمایوں صغیر اور لسبیلہ کے جنرل منیجر افضال احمدبھرگڑی نیاْنہیں لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنے والی Kالیکٹرک کی حب تا بیلہ مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی اور مرمت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر Kالیکٹرک لسبیلہ کی مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی پر تیزی سے کام کر رہی ہے جس سے لسبیلہ کے صارفین کو آئندہ چند ماہ میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
Kالیکٹرک حکام نے MNAاسلم بھوتانی کو مزید بتایا کہ صوبائی حکومت پر Kالیکٹرک کے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں لہٰذا اگر صوبائی حکومت ان واجبات کی ادائیگی کرے تو یہاں پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں مزید برآں ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے اپنے دورہ حب کے موقع پر حب شہر سے گزرنے والی RCDشاہراہ کی بحالی و مرمت کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر NHAکے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف شیخ اور دیگرافسران نے اْنہیں سڑک کی بحالی کے جاری کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور فروری کے وسط تک کام مکمل کرلیا جائے گا جس پر ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سڑک کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف حب بلکہ بلوچستان کی ٹریفک جو کہ حب میں اکثر بلاک ہوجاتی تھی کو اس سے نجات مل سکے گی ایم این اے اسلم بھوتانی نے Kالیکٹرک اور NHAحکام کی کوششوں کو سراہا اور دونوں اداروں کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسلم بھوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ لسبیلہ کے عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں او ر یہاں کے لوگوں کی خدمت اْنکا فرض ہے اور اسوقت وہ جس مقام پر ہیں وہ لسبیلہ کے عوام کے مرہون منت ہے۔