|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2020

سبی: وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں بہتر انداز سے رہنمائی ممکن ہوسکے میر چاکر خان رند یونیورسٹی نہ صرف سبی نصیر آباد جعفرآباد ڈیرہ بگٹی سوئی ہرنائی بلکہ پورے بلوچستان کے لئے مثالی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیمع اللہ داہور،بابر گشکوری اور دیگر بھی موجود تھے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا کہ یونیورسٹی مکمل فعال ہوچکی ہے جس میں مختلف شعبہ جا ت میں طلباء وطالبات کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کے مواقع مہیاکررہے ہے اور مستبقل میں میر چاکر خان یونیورسٹی کا معیار تعلیم مزید بہتر کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی تعلیم یافتہ نوجوان کی صلاحیتوں سے ممکن ہوتی ہے بلوچستان میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور ہے مگر مواقع کی کمی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا خواب بن چکا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں سبی ڈیرہ بگٹی سمیت دوردراز علاقوں سے پڑھنے والے مسائل کا شکار رہتے تھے کئی نوجوان اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی ختم کرچکے تھے مگر جب سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا قیام ممکن ہوا سبی سمیت سوئی ڈیرہ بگٹی کوہلو ہرنائی زیارت ڈیرہ مراد جمالی جعفرآباد نصیر آباد کے سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے مواقع میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے بی اے،بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے اب ہم ان کو معیار تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت بھی مکمل کرسکیں ہمارا مقصد تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جس میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں تعلیمی معیار ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے برابر ہے مزید اس تسلسل میں بہتری کی جانب گامزن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہے تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم مکمل کرکے اپنے ملک قوم علاقے کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کرسکیں۔