|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2020

پوچیسٹروم: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقا میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد ہریرا نے کیا۔

اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان روحیل نذیر کی بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے اور 45 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2006 میں فائنل میچ میں سامنے آئی تھیں جہاں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔