مچھ: مچھ کوئلہ کان میں دبے کان کن کے لاش کو کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 52گھنٹے کی تحویل ریسکیو آپریشن کے بعد نکالنے میں کامیاب ہوگئے توتی کول کمپنی کے ایک کان میں دوران کام پہاڑ بیٹھنے سے اتوار کے روز حادثہ پیش آیا تھاکان میں دو کان کن پھس گئے تھے۔
پیر کے شام یعنی24گھنٹے بعد ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا منگل کی شام دوسرے کان کن کی لاشن کو نکالا گیا چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان اور ایک مائنز لیبر یونین کیجانب سے ایک روز قبل ہی میڈیا میں ایک کان کن کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکالنے کا دعوی کیا گیاتھا۔
ریسکیو میں مصروف کان کنو ں نے محکمہ مائنز کی ایک زمہ دار اعلی آفیسر اور ایک لیبر یونین کیجانب سے ملبے تلے دبے کان کن کو ایک روز قبل نکالنے کی دعوی پرتعجب کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا کہ محکمہ مائنز اپنے نااہلی کو چھپانے کیلئے میڈیا کو گمراہ کرکے غلط بیانی سے کام لیا ہے کان کن دارو خان سکنہ افغانستان کے لاش کو مچھ ہسپتال میں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔