|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2020

دالبندین: لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات میں استعمال ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کاکیمیکلز برآمد کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے لیویز تھانہ دالبندین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا لیویز فورس نے یونین کونسل چلغازئی کے پہاڑی علاقے موکونٹوک میں خفیہ اطلاع ملنے پرایک گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ لیویزنے گاری سے 50بوریوں اور کاٹن سے منشیات میں استعمال ہونے والا کیمیکل برآمد کرلیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان یہ کیمیکل پاکستان کے راستے افغانستان اسمگل کرنا چاہتے تھے۔