|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ہیومن رائٹس راحب خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر ہے بلوچستان کا واحد کینال پٹ فیڈر کینال میں کئی جگہوں پر شگاف پڑے ہوئے ہیں۔

اور کچھی کینال کا پانی بھی آکر اس میں گرتا ہے جس سے پٹ فیڈر کینال تباہی سے دوچار ہے اور کینال مٹی سے بھرا ہوا ہوا ہے بیرون میں کئی جگہوں پر کینال ٹوٹ پوٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین آباد ہوتا ہے اور پینے کے پانی کا واحد ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے بحالی کے نام پر میگا کرپشن کی گئی ہے اور ہر سال پٹ فیڈر کینال اور زیلی کینالوں کے بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے۔

اور آج بھی تمام کینالوں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے زمیندار کسان پریشان حال ہیں انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال وہاں کے لوگوں کی شہ رگ ہے جو بدقسمتی سے تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کہا کہ پٹ فیڈر کینال میں ہمارے حصے کے 6700 کیوسک پانی سے صرف ہمیں 3000 کیوسک پانی ملتا ہے۔

اور وہ صرف اس لئے کہ پٹ فیڈر کینال زیادہ پانی کا گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے بحالی کیلئے وہاں کے زمینداروں کسانوں کے ساتھ ملکر بھر پور جدوجہد کی جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہنگامی طور پر پٹ فیڈر کینال کے بحالی کیلئے اقدامات کرے اور کینال کے بحالی کے نام پر میگا کرپشن کا بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔