|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2020

سبی: سبی کے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا،اجتماع میں ملک بھرسے لاکھوں افراد شریک ہیں،اجتماعی دعا میں شرکت کرنے کے لیے فرزندان توحید کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،ملک بھرسے لوگ کاروں ویگنوں،کوچز،موٹر سائیکلوں پر اجتماع گاہ پہنچ رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خا رجی راستوں کی کڑی نگرنای کررہے ہیں ٹریفک جام کے باعث کئی روڈوں کو ون وے کر دیا گیا ہے،سیکورٹی اہلکار یونیفارم کے علا وہ سادہ کپڑوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں سبی انتظامیہ اور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے آیاہے،الگ الگ کنٹرول روم قائم کیئے ہیں جب کہ اجتماع گاہ کی طرف پانچ سو سے زائد رضا کارسیکورٹی اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔

اجتماع گاہ کے پنڈال کی طرف جانے والے راستوں پر واک تھڑو گیٹ نصب کیئے گیئے ہیں جہاں ہر فرد کی سختی سے تلا شی لی جا رہی ہے پنڈال کے اندرونی اور بیرونی اطراف میں رضاکاروں کے علاوہ ایف سی،بی سی اور پولیس کے اہل کار تعینات ہیں جب کہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل سرچ کیا جا رہا ہے پیدل آنے والے افراد کے سامان کی بھی مکمل سرچنگ کی جا رہی ہے۔

کمشنر سبی ڈویژن آغا سید فیصل شاہ،ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو،کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل بہادر خان،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ،ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی،ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل جواد،اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کانسی نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔