|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2020

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست میر غوث بخش بزنجو کے شعوری سیاسی افکار اور اقدار کا محور ہے۔طبقاتی ظلم استحصال پاک سماج کی تشکیل عوام کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔

ملکی سیاست میں نیشنل پارٹی کے جمہوریت کے فروغ کی اصولی موقف،مثبت سیاسی فیصلوں اور پارٹی قیادت کی مضبوط کردار کے بدولت نیشنل پارٹی ملک بھر میں مقبول ہورہی ہے۔نیشنل پارٹی جکیب آ باد کے دوست کی جہد مسلسل قابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی جکیب آ باد کے آ فس میں پارٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ان کے ساتھ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک نصیر شاہوانی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی سندھ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری مختیار بلوچ جکیب آ باد کے صدرعبدالوہاب بلوچ نائب صدر ممتاز علی برڑو ڈپٹی جنرل سیکریٹری آفتاب بلوچ انفارمیشن سیکریٹری احترام خارانی یوتھ اسپورٹس سیکریٹری نوروز لیبر سیکریٹری اسماعیل خارانی کوئیٹہ کے رہنماء عبدالرشید گورگیج افتخاربلوچ سمیت دیگر دوست موجود تھے۔

نیشنل پارٹی جکیب آ باد کے دوستوں نے پارٹی قیادت کو ضلع میں تنظیمی سرگرمیوں اور پوزیشن کے حوالے سے آ گاہ کیا۔اس موقع پر نوجوان سیاسی کارکن امام بخش بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نیشنل پارٹی کے قائدین نے نئے دوست کو خوش آمدید کہتے ہوئے جکیب آ باد میں پارٹی کی سرگرمیوں اور دوستوں کی جدو جہد کو سہراتے ہوئے کہا کہ جکیب آ باد کے عوام کی پسماندگی کیوجہ روایتی اور جاگیر دار طبقہ ہے۔جنھوں نے عوام کو تمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔جو عوام کو سیاسی عمل میں شرکت کو لازمی تصور کرتی ہے۔جب تک عوام سیاست کا حصہ نہیں بنے گے اس وقت تک عوام اپنی سیاسی معاشی سماجی و ثقافتی حقوق حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین اقتصادی بحران کا شکار ہے۔حکومت وقت کی ناقص پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا ہے۔لیکن حکمران طبقہ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔جو کہ قابل مزمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی خلاء ہے۔عوام بڑی جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہے۔نیشنل پارٹی اس خلاء کو پر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔اس کے پارٹی کارکنوں کو عوام سے جوڑنا ہوگا۔اور نیشنل پارٹی کو ملک بھر کے عوام کی نمائندہ جماعت بنانا ہوگا۔