|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2020

سوراب : نغاڑ کو گیس کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نغاڑ ترقی پسند تنظیم کے زیراہتمام اہلیان نغاڑ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

احتجاجی ریلی نغاڑ روڈ سے شروع ہوکر سوراب بازار کے مختلف راستوں سے ہوتاہواڈہٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے سکی شکل اختیار کی ریلی میں اہلیان نغاڑ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹکری محمد صالع میروانی،سلطان احمد افغانزئی اور محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نغاڑ سوراب سٹی سے منسلک دس ہزار نفوس کی آبادی پرمشتمل علاقہ ہے بدقسمتی سے نغاڑ کی اس جدیددور میں بھی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔

علاقے میں گیس،بجلی،تعیم،صحت،آبنوشی سمیت تمام تر سہولیات ناپید ہے جس سے عوامی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہیگیس پلانٹ کلی نغاڑ میں ہونے کے باوجود یہاں کے لوگوں گیس فراہم نہیں کیاجارہاہے سوراب سٹی سے کئی کلومیٹردور کلیوں کو سوراب سٹی فیڈر سے بجلی فراہم کیاجارہاہے لیکن سٹی سی منسلک نغاڑ کو ایک دیہی فیڈر سے صرف تین سے چار گھنٹے بجلی دی جارہی ہے جب کہ تعلیم،صحت،آبنوشی اور سہولتوں کا نام ونشان نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام حکمرانوں اور سیاستدانوں کو قطار میں کھڑے ہوکراس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ وہ ان کوسہولیات زندگی کی فراہمی کے لیے اپناکردار اداکریں لیکن بدقسمتی کہ انتہاء ہے کہ لوگ قسم پرسی کی زندگی گذارنے پرمجبورہیں انہوں نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان،ممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سے پرزور اپیل کہ وہ نغاڑ کے مسائل کے حل خاص طور ہرگیس و بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔

بصورت دیگر وہ اپنے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دے کر شدید احتجاج کاراستہ اپنائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر پندرہ فروری تک ان کے مطالبات پر عملدرامد نہیں کیاگیاتو اس سلسلے میں شدید احتجاج کیاجائیگا جس کی تمام تر زمہ داری اعلٰی حکام پر عائد ہوگی۔