کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کے مو قع پر ہونیوالے تجارتی مذاکرات میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون بلوچستان کی نمائندگی کرینگے۔
واضح رہے کہ ترک صدررجب طیب ایردوان کے ہمراہ ترکی کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی آئیگا جس میں 40سے 50بڑی کمپنیاں شامل ہیں،جن کے ساتھ کامرس ڈویڑن کی جانب سے کل14 فروری کو اسلام آبادمیں (آزاد تجارتی معاہدہ) ایف ٹی اے کے سلسلے میں مذاکرات کئے جائیں گے۔
اس اجلاس میں بلوچستان کی نمائندگی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف اگزیکٹو فرمان زرکون کر رہے ہیں جو ترک کمپنیوں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دینگے، یہ پہلا موقع ہے کہ اس سطح کے مذاکرات میں بلوچستان کی نمائندگی کی جا رہی ہے،اس دوران ون ان ون ملاقاتوں کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔