گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کی جانب سے چائنا میں مہلک اور خطر ناک بیماری کرونا کے مشتبہ مریضوں کی گوادر میں منتقلی کی تجو یز اور کوششوں کے خلاف پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہر ہ سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان عبدل، نائب صدر حفیظ جعفر اور سینئر رہنماء محمد حیاتا ن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بعض ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ چائنا میں وبائی شکل اختیار کرنے والی مہلک اور خطر ناک بیماری میں مبتلا مشتبہ مریضوں کو گوادر کی ساحلی پٹی پر منتقل کر نے کی تجو یز اور کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی تشو یش ناک بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کرونا مرض میں مبتلا مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوں ہیں او ر ساتھ ہی اس خدشہ کا بھی اظہار کر تے ہیں کہ کرونا عالمی سطح پر سب سے مہلک تر ین بیماری قرار دیا جارہا ہے چین جو سپر پاور ملک ہے نہ صرف سپر پا ور ملک ہے بلکہ جد ید تر قی یافتہ ملک ہے جس کے پاس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وسائل کی کمی نہیں لیکن اب تک چین اس مہلک بیماری کامقابلہ نہیں کر پا رہا اور باقی دنیا بھی اس سے پر یشان ہے۔
اس صورتحال میں مریضوں کو گوادر میں بسانے کے انکشافات یہاں کے شہر یوں کے لئے باعث تشو یش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر گوادر کے شہریوں کو خوشحالی نہیں دے سکتے کم از کم ان کی زند گیوں سے مت کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرونا وائر س کے مشتبہ مریضوں کو گوادر میں بسانے کے انکشافات حقیقت پر مبنی ہیں تو یہ شہر یوں کی زندگیوں کے لیئے رسک سے کم نہیں کیونکہ گوادر میں عام مرض کی تشخیص کرنا محال ہے۔
کرونا جیسی مہلک بیماری سے کیسے نمٹاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس ایسی تجو یز ہے یا وہ اس پرعمل درآمد کرنا چاہتی ہے تو نیشنل پارٹی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ حکومت اس سے باز رہے اگر اس پر عمل کیا گیا تو نیشنل پارٹی اس کی سخت مزاحمت کر ے گی۔مظاہر ہ کے نظامت کے فرائض بی ایس او کے سابقہ جوائنٹ سیکر یڑی ولید مجید نے ادا کئے۔