|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2020

قلات: مواصلات کے سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے مگر اسکی دولت کو بے دریغ لوٹا جارہا ہیں اور دبایا بھی جارہا ہے۔

لاہوریوں نے پاکستان کو کمزور کر دیا ہے مگر اس پاکستان کو بلوچوں نے بنایا ہے بلوچ عوام پاکستان کی سلامتی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات نے کبھی بھی نوٹ اور ووٹ کی سیاسیت نہیں کی بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاری میں گل نور ایجوکیشن کت بک ریڈرز کلب میں معروف صحافی عبدالطیف بلوچ کے سہ ماہی میگزین افکار کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مواصلات کے سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے مگر اسکی دولت کو بے دریغ لوٹا جارہا ہیں اور دبایا بھی جارہا ہے۔

لاہوریوں نے پاکستان کو کمزور کر دیا ہے مگر اس پاکستان کو بلوچوں نے بنایا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات نے کبھی بھی نوٹ اور ووٹ کی سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا پاکستان سمیت دنیا میں کہیں بھی بلوچ ہے۔

یہ فخر کی بات ہیں کہ ہم سب ایک ہیں سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ بلوچ عوام اپنے حقوق کے لیئے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں تقریب سے انجینئر حبیب لالہ فقیر محمد شبیر الزمان اور صحافی عبدالطیف بلوچ نے بھی خطاب کیا