|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2020

نوشکی: آل پارٹیز نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی. انجمن تاجران کی جانب سے نوجوان طالب علم سمیع مینگل کی منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمقامی پولیس کی غفلت لاپروائی کے خلاف صدیق اکبر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے سمیع مینگل کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ریلی میرگل خان نصیر چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ عام کی شکل اختیار کیا۔

جہاں عوامی اجتماع سے آل پارٹیز کے رہنماؤں خیربخش بلوچ. حاجی منظور احمد مینگل میرخورشید جمالدینی. حافظ محمد قاسم فاروقی. منیرجالب بلوچ مولوی محمد قاسم مینگل. ایم ابراہیم بلوچ. مفتی فدالرحمان ریکی میر محمد ایوب بادینی. میرمحمد اعظم مانداہی. سعید بلوچ مولنا زکریا عادل حافظ حسین احمد اور دیگر نے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود نوشکی پولیس سمیع مینگل کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

سمیع مینگل منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نوشکی سمیت بلوچستان بھر کے نوجوان نسل کی مستقبل کو محفوظ بنایا ہیں کھلی کچہری میں کمشنر رخشان ڈویڑن کے سامنے منشیات فروشوں کی شکایت کرنے والے شہریوں کو دھمکی ملنے کے باوجود نہ کسی شہری کو تحفظ دی گئی اور نہ ہی انکے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا منشیات فروشی میں ملوث ملزمان پولیس کے اہلکار تھے اور وہ پولیس کو اس گھناؤنے کاروبار کے لیے بھتہ دیں رہے تھے اسی لیے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کی آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش کرنے کے لئے سمیع مینگل کو والدہ اور بہنوں کے سامنے موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے نعش سمیت احتجاج کیا تو ڈپٹی کمشنر نوشکی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا نے ملزمان کی گھر جو منشیات فروشی کے لیے استعمال ہوتا تھا کو فوری طور پر سرکاری بلڈوزر اورٹریکٹر کے زریعے مسمار کیا گیا انہوں نے کہا کہ سمیع مینگل کے قتل جب تک گرفتار نہیں ہونگے ہم وزیر اعلی. وزیر داخلہ. سیکرٹری داخلہ اور محکمہ پولیس کو سمیع مینگل کے قتل میں حصہ دار سمجھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سمیع مینگل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرکے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا جائے نوشکی انتظامیہ مقامی پولیس فوری طور پر تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دی جاے اور نوشکی میں قاہم منشیات کے اڈوں کو فوری طور پر مسمار کیاجاے اور نوشکی پولیس کے موجودہ ایس ایچ او کو انکی مکمل ٹیم کے ہمراہ نوشکی سے ٹرانسفر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سمیع مینگل قتل نوشکی میں ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہیں اسی سلسلے میں 19فروری کو نوشکی میں آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی کال پر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی جبکہ پولیس تھانہ نوشکی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جاہیگا عوام اور تاجر برادری شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی دھر نے کی کامیابی کے لیے بھر پور تیاری کریں۔