|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2020

خضدار :  معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور و مقصد عوام کی خدمت ہے ہم نے کبھی جھوٹ اور فریب کا دعوی کیا اور نہ جھوٹے نعروں کا سہارا لیا دور جدید میں لوگ سمجھ دار ہیں اب وہ فریب زدہ سیاست دانوں سے نجات چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصر عرصے میں جو پزیرائی حاصل کی اس کا ہم تصور نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بالینہ کھٹان خضدار میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا علی احمد جتک حاجی محمد حمزہ منیراحمدجتک محمدیوسف زہری محمدیوسف میروانی شاہ نواز ساسولی لعل بخش غلامانی و دیگر نے مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفی دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

وزیراعلی بلوچستان کے آغاشکیل احمد درانی نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبے ہماری اولین ترجیحات ہیں جب کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشحال اور پڑھا لکھا بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا وڑن ہے جسکی تکمیل کے لیئے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری ترقی کا راز حصول علم میں ہے اس لیئے شعبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اسی طرح شعبہ صحت میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگوں کو علاج و معالجے کی خاطر خواہ سہولتیں میسر ہوں ٹیچنگ اسپتال خضدار کی حالت درست کرنے ادویات کے کوٹے میں اضافہ دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں شہر کی خوبصورتی کے لیئے بھی انشائاللہ وزیراعلی سے بات کی ہے جلد ایک پیکج کا اعلان کروائینگے۔

انشا ء اللہ وقت ثابت کریگا کہ ہم عوام کی امیدوں کو پورا کرینگے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سردار عزیز محمد عمرانی ڈپٹی آرگنائزر نزیر احمد نتھوانی سینیئر رہنما سردار بلند خان غلامانی مرکزی رہنما میر فیاض احمد زنگیجو ٹکری بشیر احمد جتک علم دین میر احمد خان گنگو عبدالصمد کرد میر شاہجہان عمرانی میر ظفر زنگیجو سعداللہ گنگو خالد گنگو محمد اسماعیل مینگل میرعبدالوہاب عمرانی محمد انور بلال خان شکیل صابر رشید زہری یونس بلوچ و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرنے والے علی احمد جتک حاجی محمد حمزہ منیراحمدجتک محمدیوسف زہری محمدیوسف میروانی شاہ نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی کی مخلصانہ کاوشوں اور انسان دوستی نے ثابت کیا ہے کہ خضدار کے عوام لاوارث نہیں بلکہ ان کے مسائل و مشکلات کو سننے اور حل کرنے والے موجود ہیں ہمیں امید ہے کہ آغا شکیل احمد درانی اسی جذبے اور لگن سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔