حب: آرسی ڈی ہائی وے پر حادثات کی روک تھاماورروڈ سیفٹی کے حوالے سے میکنانزم بنانے کا فیصلہ،،اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے قومی شاہراہ N25 پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے ڈی ایس پی موٹروے پولیس حب ریجن را اقبال کے ساؤتھ دفتر میں میٹنگ منعقد کی،اورقومی شاہراہ پر حب سے وندر تک مال بردار ٹرانسپورٹ اور مسافر کوچز چلانیوالے ڈرائیورز کو ہائیوے قوانین سے متعلق آگہی دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ڈی ایس پی موٹر وے پولیس را اقبال نے اسسٹنٹ کمشنرحب کو نیشنل ہائیوے آرڈیننس اور قومی شاہراہ پر روڈ سیفٹی کے حوالے سیمروجہ قوانین کے بارے میں بریفنگ دی،اسسٹنٹ کمشنر حب کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ تیز رفتارہیوی گاڑیوں اور مسافر کوچز کی جانب سے لگائی گئی سرچ لائٹس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں سرچ لائٹس کے خلاف کاروائی اور موٹروے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریول کرنیوالے مسافروں اور ڈرائیوروں کے لئے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگہی مہم چلانیکی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کو چاہیے کہ وہ ہائیوے قوانین پر عملدرآمد کیساتھ لنک روڈ ز پر اسپیڈ بریکرز بھی قائم کریں خصوصا گڈانی موڈ ڈام بندر روڈ اور دیگر اہم مقامات کی نشاندہی کریں۔
اور وہاں اسپیڈبریکرز لگانے کیلئے این ایچ اے کو پابند کیا جائیگا اے سی حب نے کہا ک حکومت بلوچستان نے قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی ریسکیو سینٹر زقائم کئے ہیں ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ قومی شاہراہ پر روڈ سیفٹی کے مروجہ قوانین پرعملدرآمد کرکے انسانی جانوں کا تھفظ یقینی بنایا جائے