|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2020

خضدار:  سب تحصیل باغبانہ میں زیر زمین پانی کا لیول خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ باغبانہ میں اب پانی کا مسئلہ دن بدن مشکل ہو تا جا رہا ہے باغبانہ میں پانی کا زیر زمین سطح 200 فٹ سے 600 فٹ تک نیچے جا پہنچا ہے۔ باغبانہ میں تقریباً 40 فیصد علاقے میں پانی کے چشمے خشک ہو گے ہیں۔

ا ور 67 فیصد پانی کڑوا ہو چکا ہے جو کہ فصلوں کے قابل نہیں رہا باغبانہ کے بیشتر کلیوں میں پانی کے خشک یا کڑوا ہو نے کے وجہ سے 3 کلو میٹر دور سے عورتیں،بچے بوڑھے ریڑھیوں میں لانے پر مجبور ہیں باغبانہ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے باغبانہ کے تقریباً 30 فیصد لوگ علاقے کو چھوڑ کر نکل مکانی کرنے پر مجبور ہو کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے۔

اس ترقی کے دور میں باغبانہ میں لوگ 4 یا 5 کلو میٹر دور سے گدھوں پر پانی لانے پر مجبورہوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمائے کہ دریائے فرات کے کنارے اگر ایک کتا پیاس کی وجہ سے مرجائے تو مجھے خوف ہے کہ قیامت کے دن مجھ سے سوال جواب نہ ہو باغبانہ مسائلستان بن چکا ہے اس ترقی کے دور میں بھی ہم پانی کیلئے ترس رہے ہیں اب ترقی کا دور ارباب واختیارکے کتے جہازوں میں سفر کر رہے ہیں لیکن باغبانہ کے عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔