نوشکی: سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف آل پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت جے یوآئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل منعقد ہوا۔ اجلاس میں سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری منشیات فروشی اور علاقے میں چوری ڈکیتی کے حوالے سے زیر بحث اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔
حاجی منظور مینگل و دیگر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کافی عرصہ گذرنے کے باوجود قاتل ابتک گرفتار نہ ہوسکے۔اس وقت تک ہمارے مطالبات میں سے کوئی مطالبہ پر عمل نہیں ہورہا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سمیع شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور اور چوری و منشیات فروشی کے مکمل خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ اجلاس میں کافی غور اور مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہِ عمل کا اعلان کیا گیا۔
جسکے مطابق آل پارٹیز کا وفد 24 تاریخ کو وزیرداخلہ اور دیگر صوبائی و مرکزی قیادتوں سے ملاقات کیلئے کوئٹہ جائے گا۔26 فروری کو آل پارٹیز انجمنِ تاجران و زمیندار کمیٹی کا وفد نوشکی بار کونسل سے ملاقات کرے گا۔ مطالبات کے سلسلے میں 27 فروری کو پورے نوشکی میں پمفلٹ تقسیم کیاجائے گا۔28 فروری کو مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔یکم مارچ کو پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیاجائے گا۔
جبکہ 7 مارچ کو پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی جائے گی اور ہرقسم کی ٹریفک بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہماری تحریک رکنے والی نہیں یہ قاتلوں کی گرفتاری اور دیگر مطالبات کے مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ، بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی، بی این پی عوامی کے سی سی ممبر میر محمد ایوب بادینی، جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمٰن، انجمن تاجران کے سعید بلوچ۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے محمد اعظم ماندائی، شہید سمیع اللہ کے ماموں حافظ قاسم فاروقی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ، بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ، بی این پی کے سابق صدر نزیر بلوچ، باپ پارٹی کے ماسٹر عبدالرشید مینگل، علی گل بادینی، جے یو آئی ف ضلعی پریس سیکرٹری مولوی زکریا عادل اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔