اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنما ء مولانا محمد خان شیرا نی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں مت کو جب تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حا صل ہے تب تک وہ حکو مت کرتے رہے گی جب تک ان قوتوں نے ہاتھ اوپر کیا تو اس دن حکومت گھر چلے جائے گی کیونکہ موجو دہ حکو مت ملک میں مہنگائی اور بے روزگار ی پر قابو پا نے میں بر ی طر ح نا کام ہو چکی ہے ملک اس وقت نا زک دور سے گزر رہا ہے۔
جمعیت علماء اسلام نے ملک میں حکو مت میں حکو مت کی ناقص پا لیسیوں کے خلاف آ زادی مارچ کا رخ اختیار کر کے عوا م کو مہنگائی سے نجات دلا نے کے لیئے جعلی حکو مت کے خلاف اسلام آ باد میں پر امن احتجاج کیا موجو دہ حکو مت کو ان قوتوں نے لایا ہے جن کو ان کی ضرورت تھی ملک میں جب انتخا بات ہوئے اس میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حا صل رہی انہیں ہی کو ہی لا یا گیا۔
ملک میں جب تک صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوں گے اس وقت تک عوا م کے مسائل حل نہیں ہو ں گے ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جعفر آ باد کے ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی بشیر احمد چنہ تحصیل امیر صو فی خا وند بخش چنہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں عصرا نے کے موقع پر اوستہ محمد پریس کلب کے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سا بق سنیٹر حا فظ حمد اللہ، سا بق صو بائی وزیر ڈا کٹر جے پر کاش، سا بق سنیٹر عزیز اللہ ساتکزئی، حا جی محمد صا دق،میر شاہنوا جتک، ضلعی جنرل سیکریٹر ی میر حسن سا سولی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر عطا ء اللہ خان بلیدی، پیپلز پارٹی کے رہنما ء نیاز احمد عمرا نی، آ ل پا رٹیز کے چیئر مین احسان خان جما لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بخشل خان مستوئی د دیگر رہنما ء بڑ ی تعداد میں موجو دتھے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی رہنما ء مولانا محمد خان شیرا نی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکو مت جس بل بوتے پر حکمرا نی کررہے ہیں جب تک ان کے آ شیرو وات حا صل ہے تب تک وہ حکو مت چلتی رہی گی انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکو مت سلیکٹڈ ہے جب تک ان پر غیر جمہوری قوتوں کی پشت پنا ہی حا صل ہے۔
تب تک حکو مت قائم رہے گی جمعیت علماء اسلام ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے لیکن ملک میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی حکمرا نی قائم رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جب الیکشن ہوتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کے حمایت یا فتہ امیدواروں کی با لٹ بکس بھر ہوئے نظر آ تے ہیں عوام کی ووٹ کو آ ج تک اہمیت نہیں دی جا رہی ہے جس سے ملک میں افرا تفر ی کے عالم میں اضا فہ ہورہا ہے۔
حکو مت احتساب کے نام پر اپو زیشن جماعتوں کو دیوار سے لگا نے کی سازش کر رہے ہیں غیر جمہور ی قوتوں نے ہردور میں جمہوری حکو مت کو مختلف ہتھکنڈ ے استعمال کرکے ان کو ختم کردیا گیا ملک میں جو آ ج حکو مت قائم ہے وہ جعلی اور دوسروں کے ووٹوں کو چوری کرکے عمرا ن نیازی عوا م پر مسلط کیا گیا ایک اور سوال کے جواب میں مولانا محمد خان شیرا نی نے کہا کہ ملک میں وہ دہشت گردی کررہے ہیں جن کو پشت پناہی حا صل ہے اگر وہ چا ہیں تو دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔