|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2020

اوتھل: لسبیلہ ریپڈریسپانس ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز کے 23غیرملکی کریوممبر ز کی اسکریننگ کرکے ان میں کورونا وائرس نہ ہونے اور تمام ممبرز کو صحت مندقرار دے دیا۔

بحری جہاز کے یہ 23غیرملکی کریوممبرزآج کراچی ایئرپورٹ سے اپنے اپنے ممالک روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں کوروناوائرس کے پھیلنے کی پیش نظر محکمہ صحت لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی جانب سے گڈانی میں آئیسولیشن وارڈ قائم کئے جانے کے بعد رپیڈریسپانس ٹیم ممبر ز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ۔

پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ریحان حمید بلوچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یعقوب رونجھا،ڈاکٹر عظیم،ڈاکٹر حکیم،ڈاکٹرنذیر،ڈاکٹر نعیم، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر عارفہ جعفر،ڈاکٹر ناجیہ،ڈاکٹر وقار،ڈاکٹرپریم چندر،لیب اسسٹنٹ محمد خان اور محمد حیات نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 20فروری 2020کو لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز میں موجود 23غیرملکی کریوممبرز کی اسکریننگ کی اور انہیں تھرمل گن سے چیک کیا گیا۔

تاہم ریپڈریسپانس ٹیم نے ان غیرملکی کریو ممبرز میں کوروناوائرس نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں صحت مندقرار دیدیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ مذکورہ بحری جہاز 20دسمبر 2019کو یونان سے روانہ ہوا تھا جو ترکی،مصر،متحدہ عرب امارات،عراق سے ہوتاہوا کراچی پورٹ پہنچاتھا اور گزشتہ دنوں 20فروری کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگرانداز ہوا تھا۔

شبہ ظاہرکیا جارہاتھاکہ مذکورہ بحری جہاز میں سوار 23غیرملکی کریوممبرز میں کوروناوائرس ہوسکتاہے لیکن لسبیلہ ریپڈریسپانس ٹیم نے ان تمام غیر ملکی کریو ممبر ز کو صحت مند قرار دے دیدیااور یہ تمام غیرملکی کریوممبرز آج کراچی ایئرپورٹ سے اپنے اپنے ممالک روانہ ہوجائیں گے۔