نوکنڈی: پاک ایران سرحدی علاقہ تفتان امیگریشن گیٹ سے دوسرے دن بھی زائرین اور مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری،اسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی کی نگرانی میں اسکریننگ،14دنوں تک قرنطینہ میں رکھے 252 زائرین کو گھر جانے کی اجازت دی گئی تفصیلات کمیطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی نے کہا کہ سرحد پار پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
جنہیں امیگریشن آفس میں اسکریننگ کے عمل کے بعد 14دنوں تک پاکستان ہاؤس میں رکھا جائیگا اور روزانہ انکی اسکریننگ کی جائیگی زائرین کو ایک وقت کا ناشتہ اور دو وقت کا کھانا بلکل مفت دی جائیگی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں کمبلز بھی فراہم کیے جائینگے اسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے کہا کہ 14دنوں تک قرنطینہ میں رکھے 252 زائرین میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جہاں انہیں انکی گھروں میں جانے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایران سے آنے والے 190کے قریب زائرین کو پاکستان ہاؤس میں 14دنوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا ہے جہاں روازنہ کی بنیاد پہ انکی اسکریننگ ہورہی ہے علاؤہ ازین راہداری گیٹ بدستور بند ہے زیرو پوائنٹ کی بندش سے علاقے میں دو طرفہ سرگرمیاں معطل ہے لوگ نام شبینہ کے محتاج ہے تفتان میں کاروبار کا واحد ذریعہ زیروپوائنٹ ہے شہریوں اور تاجر برداری نے مطالبہ کیا ہے۔
کہ زیرو پوائنٹ میں اسکریننگ کا عمل شروع کرکے کاروباری سرگرمیاں بحال کیے جائیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین کے لئے نوشکی کے مقام پر مسافروں میں کھانے پینے اور ہائی جین کی اشیاء تقسیم کی گئیں محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر عطاء اللہ مینگل نے کہا ہے۔
کہ پی ڈی ایم اے تمام بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے ایران سے آنے والے 350 زائرین کو آج مکمل اسکریننگ کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا تھا نوشکی کے مقام پر قائم کئے گئے کیمپ میں زائرین میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خوراک کیساتھ ساتھ ہائی جین کی اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل‘ اسسٹنٹ کمشنر نوشکی سبحان دشتی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق‘ فیصل پانیزئی موجود تھے اس موقع پر پی ڈی ایم اے حکام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان‘صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون کی خصوصی ہدایت پر زائرین میں اشیاء تقسیم کی گئیں۔
جبکہ ًضلعی انتظامیہ کو زائرین کی نوشکی کیمپ میں اسکریننگ کے لئے ماسک‘تھرمل گن سمیت دیگر ضروری آلات بھی فراہم کئے گئے تاکہ تفتان سے آنے والے زائرین کا نوشکی کے مقام پر بھی طبی معائنہ کیا جاسکے اسسٹنٹ کمشنرنوشکی سبحان دشتی نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کئے گئے آلات سے زائرین کے طبی معائنہ میں بڑی معاونت حاصل ہوگی ضلعی انتظامیہ تمام تر حالات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں نوشکی پہنچنے والے زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔