|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2020

چاغی: صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی،سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر ہسپتال اور حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہم سے جدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے سے تعلق رکھنے والیتبلیغی رہنماوقبائلی شخصیت آغا سید عبدالمنان شاہ جو کہ پچھلے ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاء تھے۔

ایک سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ سید عبدالمنان شاہ اپنی پوری زندگی تبلیغ کے لیے وقف کردیے تھے دوسری جانب بلوچستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہے مگر سونے اور چاندی اگلنے والے سرزمین بلوچستان میں اب تک کینسر ہسپتال تک نہیں۔