|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2020

سبی: سبی میں بلوچ کلچر ڈے کوجوش و خروش سے منایا گیا،بلوچ کلچر ڈے کو بلوچ قوم کے علاوہ مختلف قبائل کے افراد نے بھی بھر پور حصہ لیا،نوجوانوں اور بزرگوں نے بلوچی پگڑی اور بلوچ لباس تن زیب کئے ہوئے تھے،بلوچ قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے سبی یوتھ اتحاد کی جانب سے سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی کی جانب سے ریلی نکالی گئی،مرکزی تقریب جرگہ ہال سبی کے آڈٹیوریم میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی کمانٹ سبی سکاوٹس کرنل سردار بہادر تھے۔

تقریب میں مہمانوں کو بلوچی پگڑی پہنائی گئی،ڈھول کے تاپ پر نوجوانوں نے بلوچی چاپ کی،زندہ اور باشعور قومیں اپنی تہوار کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں اس دن منانے کا مقصد قومی ثقافت کو اجاگر کرنا جبکہ برادر اقوام میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سرداربہادر مہمند نے بلوچ کلچر ڈئے کی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں ونگ کمانڈر 144کرنل جواد،ڈسٹرکٹ قایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت اللہ گشکوری،سابق تحصیل ناظم میر اصغر مری،بی این پی عوامی ضلع سبی کے ڈپٹی آرگنائزر جلال بلوچ ایڈوکیٹ۔

میر حبیب الرحمن رند،تحریک انصاف سبی کے صدر ملک عارف،میر اللہ داد جتوئی،سبی یوتھ اتحاد کے سربراہ سردارزادہ میرابراہیم خان باروزئی،سرپرست اعلیٰ سبی پریس کلب میاں محمد یوسف،وڈیرہ حیدر علی ہاڑہ،میر ریاض علی گشکوری،وڈیرہ بشیر احمد ہاڑہ،ملک اسفند سیلاچی سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین کے علاوہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر بلوچ کلچر ڈئے کی مناسبت سے سمبل آف بلوچستان اونٹ کی بھی نمائش کی گئی جبکہ شرکاء نے بلوچی پگڑیاں باندھ کر بلوچی لباس تن زیب کرکے ثقافتی دن کیموقع پر اپنی ثقافت کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں مہمانان گرامی کو بلوچی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں جبکہ مقامی فنکاروں نے لوک گیت گا کر ثقافت کے رنگ بکھیرتے رہے اس موقع پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سرداربہادر مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں۔

اور آج بلوچ کلچر ڈئے کے موقع پر میں تمام بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ثقافتی لباس و روایات امن و بھائی چارئے کی فضاء کو فروغ دیاجاتا ہے بلوچ قوم محب وطن ہیں اور امن پسند ہیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی پہچان ان کے ثقادتی رنگ ہوتے ہیں اور بلوچی ثقافت وروایات قدیمی ہے،یہی وجہ ہے کہ بلوچ معاشرہ اسلامی معاشرئے کے ساتھ مشروط ہے اور بلوچ اقوام غیرت و شجاعت کی علامت ہیں۔