طالبہ کی درخواست پر وی ٹی آئی کالج کے پرنسپل کے خلاف طالبات کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ صائمہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی مرید کے پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل رضاالحق نشہ کی حالت میں بچیوں کو ہراساں کرتاہے، پرنسپل ادارے کا وقت ختم ہونے کے بعد اپنے آفس بلاتا ہے اور طالبات کو پیسوں اور موبائل فونز و دیگر کا لالچ دیتا ہے، پرنسپل کی حرکات سے بچیوں کی عزت کو خطرہ ہے۔