کوئٹہ : ایران سے آنے والے 5 زائرین کرونا وائرس کے شبے میں شیخ زید ہسپتال میں داخل تمام افراد کوہسپتال کے آیسولیشن رومز میں رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو ایران سے آنے والے 5 زائرین کو سیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے آئسولیشن رومز میں منتقل کردیا گیا آیسولیشن وارڈز میں تعینات ڈاکٹرز اور اسٹاف سہولیات نہ ملنے پر پریشان وارڈز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو ماسک اور کٹ تک فراہم نہیں کی گئیں۔
عملے کا کہنا تھا کہ اگر مریضوں کو آیسولیشن وارڈز میں منتقل کیا گیا تو حفاظتی سامان کے بغیر ڈیوٹی نہیں دے سکیں گے جبکہ ڈیوٹی نہ کرنے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی گئی ہے۔