|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی ہوئی، تاہم ہفتے کے روز ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 2 ہزار 750 روپے اور 2 ہزار 357 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 90 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 77  ہزار 890 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 990 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔