کراچی: مبارک ولیج کے ساحل پر گزشتہ روز چٹانوں میں پھنسی ہوئی کوئلہ بردار بارج کو نکالنے کے لیے مسلسل ریسکیو آپریشن جاری ہے تین دنوں سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم تھا تاہم پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے آپریشن باربار ناکام ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر کوئلے سے لدی ہوئی بارج کو نکالنے کے لیے گزشتہ روزچار ٹگ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریش کیا جارہا ہے۔ مبارک ولیج کے مقامی افراد نے بھی پھنسے ہوئے بارج کو نکالنے کے لیے لوہے کی زنجیر بارج سے باندھنے میں ریسکیو ٹیم کی مدد کی۔بارج ساحلی ریتیلی مٹی میں دھنسی ہوئی ہے، پانی کی سطح کم ہونے کہ وجہ سے بارج کو کھنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، پانی کی سطح بلند ہونے پر بارج نکلنے میں آسانی ہوگی۔
واضع رہے کہ کوئلہ بردار سمندری جہاز بدھ کے روز تیز لہروں نے ساحل کی جانب دھکیلا تھا، ساحل سے ٹکرانے کے بعد جہاز چٹانی جگہ پر پھنس گیا، ذرایع کا کہنا تھا کہ کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم پاور کمپنی سے ہے۔ کوئلہ بردار جہاز پھنسنے سے مبارک ولیج کا ساحل ایک بار پھر آلودگی کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔