|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

تہران: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے ایرانی قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایرانی رہ نما آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کو کرونا وائرس سے بچانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ خامنہ ای کو چین کے ساتھ پروازیں جاری رکھنے کے بجائے ایرانی عوام کی حفاظت کرنی چاہیے تھی۔پومپیو نے زور دے کر کہا کہ خامنہ ای ایرانی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ہر اس شخص کو قید میں ڈال رہے ہیں۔

جو کرونا کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہاکہ جیسا کہ خامنہ ای جانتے ہیں سب سے بہتر حیاتیاتی دفاع ایرانی عوام کو ووہان وائرس کے بارے میں سچ بتانا تھا جب وہ چین سے ایران میں پھیل گیا۔انہوں نے مزید کہا اس کے بجائے خامنہ ای نے مہان ایئر چین کے لیے پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی اور ان لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جنہوں نے کرونا کے خطرے پر بات کی۔