|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے حکومت اوراپوزیشن جماعتیں مل کر کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے کردارادا کریں۔

وفاقی حکومت بلوچستان میں کورنا وائرس کے حوالے سے اب تک سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے ہسپتالوں میں کٹس نایاب ہیں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاملات کا از سر نو جائزہ لے پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ ہیں اور ہر آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چوکس رہنا چاہیے اگر حکومت سنجیدہ اقدام نہیں اٹھاتے تو پھر حالات مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں بلوچستان میں پہلے ہی دیگر بیماریوں کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال نہ ہونے کے برابر ہے اور پہلی ہی لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر نہیں کئے گئے اگر کورنا وائرس بلوچستان میں پھیل گیا تو اس کو روکنابڑا مشکل کام ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر افسوس کا اظہار کررتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر لی ہے اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ گھبرائیں مت احتیاط کریں احتیاط کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات ا ٹھائے اور عوام کو اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے صحیح معنوں میں کام کرنا چاہیے کورنا وائرس کی وجہ سے تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے اسکول سمیت دیگر سرکاری ادارے بند ہیں پاکستان پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔