ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے وارڈ نمبر 11سے چار بہن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیاواقعہ کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کو دے دی گئی ایس ایس پی نصیرآبادنے واقعے کا نوٹس لے لیا معصوم بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزم کو جلد گرفتار کرکے بچوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر گیارہ کے رہائشی سکندر سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ اتوارکے روزمسلح اغواکار گھر میں داخل ہوکر پہلے میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پھر انہیں ایک کمرہ میں بند کرکے میرے چار بچوں جس میں شاہدہ عمر 8سال،سلمہ عمر 6سال، زویا عمر 4سال اور منور علی عمر 3سال کو اغوا کرکے لے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کو دے دی ہے اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا رشتہ کا تنازعہ نہیں ہے۔
اور کہاکہ ہم نے اغوا کاروں کو شناخت کرکے پولیس کو آگاہی دے دی ہے جن کا تعلق لاڑکانہ سندھ سے ہے اس حوالے سے پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کا کہنا ہے کہ سکندر سولنگی جن اغوا کاروں کو شناخت کیا ہے وہ پانچ دن سے سکندر سولنگی کے گھر میں رہ رہے تھے وہ اپس میں رشتہ دار ہیں ان کے درمیان لین دین کا تنازعہ بھی ہے۔
اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس کوہدایت جاری کی ہے کہ جلد مغویوں بازیاب کرکے ملزمان کوگرفتارکیا جائے اور انہوں نے پولیس کے ہدایت دی ہیں کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا جائے۔