کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ملتوی کئے جانے کا امکان۔
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس فل الحال موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے پارلیمانی کلینڈر کے مطابق اسمبلی کا اجلاس 17مارچ کو طلب کئے جانے کا امکان تھا۔
تاہم پیر تک صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گورنر بلوچستان کو اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ارسال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیاگیا۔