|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک سے بڑا صوبہ ہے انتظامی امور پر صوبے بننے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اگر لسانیت اور قوم پرستی کے نام پر صوبے بنائے گئے تو اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔

موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ہم نے شروع ہی سے اس کی مخالفت کی تھی بیس ماہ میں اس نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آخری کنارے پر پہنچا دیا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے مگر قوم کو یہ یقین دلایا جا رہا ہے کہ گھبرانا نہیں قوم کا تو انہوں نے خون ہی نچوڑ دیا ہے اب قوم گھبرانے کا سکت بھی نہیں رکھتی اب جن لوگوں کے سہارے یہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت چل رہی ہے انہیں چاہئیے کہ وہ عوام پر رحم کر کے حکومت کو گھر بھیج دیں کورونا وائرس جس طرح سے پھیل رہا ہے۔

اس کو مد نظر کررکھتے ہوئے ہم نے 19مارچ 2020؁ء کو لاہور میں منعقد ہونے والی ملین مارچ کانفر نس کو ملتوی کیا گیا ہے اور بنوں میں بھی اس طرح کی جو کانفرنس ہو رہی تھی اسے بھی ملتوی کر دی گئی ہے ملک بھر میں دینی مدارس میں جو جلسے رکھے گئے تھے وہ جلسے بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں ملک میں جو کورونا کا وائرس آیا ہے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہمیں ان کے اپنے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلا م کے رہنماؤں حاجی حشمت خان لہڑی،خلیل الرحمان سارنگزئی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری حاجی نظام دین لہڑی،ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی،ضلعی نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،قبائلی رہنما ٹھیکیدار حاجی کریم بنگلزئی،محمد ایوب مینگل،بشیر احمد جتک،سراج احمد بنگلزئی،مجیب الرحمان بنگلزئی،عبیداللہ بنگلزئی اور محمد رمضان بھر گڑی سمیت دیگرموجود تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئی ایم ایف ورلڈ بنک کو حکمرانوں نے پاکستان کی شہ رگ پر بٹھا دیا ہے ملک میں مہنگائی،بے روز گاری اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ایک کروڑ نوکروں اور بچاس لاکھ گھربنانے کے دعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اپوزیشن سیا سی جماعتوں کا فرض بنیا ہیکہ وہ ملک او ر قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لیئے ان کی رہبری کریں تاکہ جمہوریت کی بقا ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ادارہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا دیا گیا ہے جو کہ بد عنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ہراساں کر کے انکو گرفتار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ ڈالر کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا دہشت گردی کے نام پر اپنا کاروبار چمکا کر ڈالرز حاصل کئے لیکن امریکہ نے آج گھٹنے ٹیک کر امن معاہدے پر دستخط کر کے اپنی ناکامی ثابت کر دی ہے۔

اب اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی مالی مدد کے اعلان کے بعد ہمارے حکمران بھی ڈالرز کی خاطر کورونا وائرس کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے امداد حاصل کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔