|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2020

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال میں کورنا وائرس کے حوالے سے حفاظتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزنے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا جس کے باعث کورنا وائرس کی شعبے میں داخل فرنٹیئر کور کے ملازم آئسولیشن وارڈ سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر سے شیخ زاہد ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ 2میں فرٹنیئر کور کے ملازم شاہد اللہ کو داخل کر دیا تھا حفاظتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ آئسولیشن وارڈ سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس کے حوالے سے طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں تعینات پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز نے بھی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں ایران سے آنے والے زائرین ہسپتال میں رات بھر گھومتے پھیرتے ہیں اور ا نتظامیہ کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم اے اور ڈاکٹروں اور پی ڈی ایم اے کے عملے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔