|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

کوئٹہ :  کوئٹہ میں مزید دو قرنطینہ مراکز تعمیر کرنے کی تیاریاں صوبائی حکومت نے مناسب جگہ کی تلاش شروع کردی۔

پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مزید 2قرنطینہ سینٹر ز قائم کئے جارہے ہیں جنکے لئے مناسب سرکاری عمارتوں کی تلاش اور چناؤ جاری ہے ان مراکز میں ایران سے آنے کے بعد اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتقل کیا جائیگا، پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ایک ہزار زائرین کو50 بسوں کے ذریعے گلگت، پنجاب اور دیگر علاقوں کیلئے روانہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد ایران سے مزید افراد کو تفتان منتقل کیا جائیگا۔

دوسری جانب گزشتہ شب مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پرانا حاجی کیمپ میں رورل ڈوپلمنٹ اکیڈمی میں تعمیر کیے جانے والے قرنطینہ مرکز کو نظر آتش کردیا تھا مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت آبادی میں قرنطینہ مرکز کو تعمیر نہیں کرنے دیں گے قرنطینہ مرکز کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے