پنجگور: وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کا دورہ پنجگور کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیاگیا اورآئیسولیشن وارڈ اور کورنٹائن سینٹرز کا بھی دور ہ کیا آئیسولیشن وارڈ کو کسی اور بلڈنگ میں منتقل کرنے اور ہسپتال کے داخلی راستے پر بھی لوگوں کی اسکریننگ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
اور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اسکریننگ کا نظام بنایا جائے تاکہ شہر میں داخل ہونے کی اسکریننگ ہوسکے وزیر انسپکشن ٹیم کے سربراہ طیب لہڑی نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا ایک قومی ایشو ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے پروم پوائنٹ پر جہاں لوگ شہر میں انٹری کرتے ہیں۔
اسکریننگکازموثر نظام بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں رش نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ایک مریض کے ساتھ ایک شخص ہوناچائیے مکنزم بنانے کی ضرورت ہے ہسپتال کے گیٹ پر اور وارڈ پر چیک پوائنٹ بنائے۔
جائیں اس دوران ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد کشانی ایم ایس پچاس بیڈڈ ہسپتال خدابادان ڈاکٹر عابد پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر بلوچ اسٹنٹ کمشنر امجد سومرو ڈاکٹر نصیراحمد پی ایچ ایس بھی ٹیم کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے حوالے سے انتظامات پر ٹیم کو آگاہ کیا کہا کہ اس حوالے سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام اٹھائے ہیں۔